ڈبل روٹی کے شامی کباب بنانے کی ترکیب

ڈبل روٹی کے شامی کباب بنانے کی ترکیب
ڈبل روٹی کے شامی کباب بنانے کی ترکیب

  

اجزاء

ڈبل روٹی ایک پیکٹ

اناردانہ پسا ہوا تین چائے کے چمچے

ادرک دوانچ کا ٹکڑا

انڈ ے دو عدد

 ہری مرچ چارعدد

سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ حسب ضرورت

اجوائن تھوڑی سی

بنانے کی ترکیب

ڈبل روٹی میں تھوڑاسا پانی ڈال کر مسل لیں، خیال کریں کہ زیادہ نرم آمیزہ نہ ہوجائے۔ اس میں اناردانہ اور ادرک اچھی طرح پیس کر ڈالیں۔ اب اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ،ثابت دھنیا،پسا ہوا گرم مصالحہ، لال مرچ اور اجوائن ڈال کر گوندھ لیں۔ انڈے پھینٹ کر رکھ دیں۔ ڈبل روٹی کے آمیزے کی ٹکیہ شامی کباب کی طرح بناکر انہیں انڈا لگا کر گرم گھی یا تیل میں براﺅن تل لیں۔ٹماٹر،سلاد کے پتوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -