پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں کے آپریشن روک دئیے گئے، تشویشناک وجہ سامنے آگئی

پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں کے آپریشن روک دئیے گئے، تشویشناک وجہ سامنے ...
پمز ہسپتال اسلام آباد میں مریضوں کے آپریشن روک دئیے گئے، تشویشناک وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پمز ہسپتال میں آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کے لیے مریضوں کے طے شدہ آپریشن ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ  کورونا مریضوں کے باعث پمز اسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے جبکہ کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے آئی سی یو یونٹ کو بھی آکسیجن سپلائی بند کردی گئی جہاں مریض موجود نہیں،ہسپتال میں صرف   ایمرجنسی میں آپریشن کیے جائیں گے۔طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے، ہسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی سات  ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید :

قومی -