ناموس رسالت کا بہترین حل وہی ہے جو وزیر اعظم نے پیش کیا:ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

ناموس رسالت کا بہترین حل وہی ہے جو وزیر اعظم نے پیش کیا:ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
ناموس رسالت کا بہترین حل وہی ہے جو وزیر اعظم نے پیش کیا:ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے مسئلے کا بہترین حل وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان نے پیش کیا ہے رمضان المبار ک کے با برکت مہینے میں لا الہ الا اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے، انتشار پھیلانے اور تقسیم کرنے کی سوچ کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔
    اِن خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے کچھ نادان دوست ارادی یا غیر ارادی طور پر دشمن کے سوشل میڈیا کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ملک کو رونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی زندگیوں اور مال و املاک کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔ کچھ شرارتی سیاست دان اور مذہبی رہنما  اِس تشویشناک صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اِنشاء اللہ عوامی تعاون کے ساتھ ملک و قوم کے خلاف ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ معاون خصوصی نے ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے وزیراعظم کی حکمت عملی کے مطابق تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر اس معاملے پر تمام بین الاقوامی فورمز یورپی یونین، اقوام متحدہ وغیرہ میں اس پر بات کرنی چاہیے اور انہیں سمجھانا چاہیے کہ کیوں ہماری دل آزاری ہوتی ہے، مغرب میں لوگ مذہب کے اتنا قریب نہیں جتنا ہم ہیں لہٰذا انہیں اس چیز کی سمجھ ہی نہیں کہ مسلمانوں کو کیوں تکلیف ہوتی انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے اور جب ہم سب مسلم ممالک مل کر یہ بات کریں گے تب اس کا اثر ہوگا۔
    ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ صرف پاکستان کے بائیکاٹ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، تمام مسلم ممالک کو اس بات پر اتفاق کرنا ہوگا کہ مغرب کو یہ متفقہ پیغام دیں کہ اگر کسی بھی ملک میں اس طرح کی گستاخی کی گئی تو ہم سب اس سے تجارتی تعلقات منقطع کریں گے تب جاکر انہیں احساس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہی حل اس مسلہ کا پائدار حل ہے۔

مزید :

قومی -