آسٹریا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 52اموات

آسٹریا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 52اموات
آسٹریا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 52اموات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 52افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں دو ہزار 117نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔ابھی تک آسٹریا میں پانچ لاکھ 95ہزار 540 کورونامثبت ٹیسٹوں کے نتائج آ چکے ہیں۔19 اپریل تک آسٹریا بھر میں نو ہزار922 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق چکے ہیں اور پانچ لاکھ 57ہزار 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 2100 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 570 افراد کی حالت آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں تشویشناک ہے اور  انتہائی نگہداشت کی وارڈوں زیر علاج ہیں۔