امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی

امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی
امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو خط  کے ذریعے  موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ماحولیاتی کانفرنس میں  امریکہ نے 40 ممالک کے سربراہان کو مدعو  کیا تھا تاہم اس میں  پاکستان شامل نہیں تھا۔ماحولیاتی سمٹ میں بھارت، بنگلادیش مدعو مگر پاکستان کو شامل نہ کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ  اجلاس کا مقصد موسمیاتی بحران کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔سربراہ اجلاس کے موقع پرپیرس معاہدے کے تحت امریکہ 2030 کیلئے پر عزم ہدف پیش کرے گا، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترین ممالک کے سربراہان کوبھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔یہ ورچوئل سمٹ 22 اور 23 اپریل کو ہوگا جس کی میزبانی امریکہ کرے گا۔

مزید :

قومی -