ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت 19 اپریل (آج)پیر کو ہوگیرجسٹرارآفس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویڑن بینچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18 جون 2020 کو ایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اس کے علاوہ ان پر دس،دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ برطانیہ نے دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی شرط پر شواہد فراہم کیے تھے اور برطانوی انوسٹی گیٹر سمیت دیگر غیر ملکی گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ ملزمان نے عمر قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزاکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عمران فاروق قتل کیس