ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 مالی معاملات بحکم اللہ تیزی سے بہتری کی جانب جانے کی امید ہے اور کافی عرصے کے بعد اب ضرورتیں پوری ہونا شروع ہو جائیں گی جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 اب موقع ہے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ لینے کا آپ اس اچھے وقت کو ضائع مت ہونے دیں اور اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 بندش وغیرہ سے اب آزاد ہو رہے ہیں اس لئے کافی عرصے کے بعد اب آسانیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کا امکان موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جو لوگ کسی بھی قسم کی تبدیلی کو چاہتے تھے اب ان کے سامنے کچھ ایسے مواقع آ رہے ہیں اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں اور قسمت کی جانب سے یہ آپ کے لئے بڑا خوبصورت چانس ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 گھریلو ماحول میں کشیدگی ابھی چل رہی ہے اس کو حکمت عملی سے حل کرنا ہے آپ نے جلد بازی میں کام کو خراب نہیں کرنا اب قسمت نے زیادہ ساتھ نہیں دینا یہ یاد رہے آپ کو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 جو چاہ رہے تھے وہ راستے سامنے آ رہے ہیں اب اس پر کس طرح چلنا ہے اس کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے لیکن میں اچھے مواقع کو کوشش کر کے ہاتھ سے مت جانے دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 ہماری بندش و بدنظری سے محفوظ رہیں گے جو لوگ اس میں تھے وہ نجات پا لیں گے جن لوگوں کو مالی لحاظ سے اچھا وقت نہیں ملا اب وہ اچھا وقت ضرور دیکھیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ نے جب سے اپنی نیت صاف کی ہے صورتحال بھی بہتر ہو رہی ہے اس وقت آپ کو چاروں طرف سے بہتری ملنے کے امکان پیدا ہو رہے ہیں نظریں جما کر رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 اللہ نے چاہا تو جو مشکلات محسوس کی جا رہی تھیں اس سے نجات مل جائے گی اور ان دنوں ضرورت کے تحت پیسہ بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 بند راستے کھل رہے ہیں جو لوگ کسی خاص مقصد کی تلاش میں تھے وہ اب اس کے قریب ہیں آج دوپہر کے بعد کوئی بڑی خبر آنے اور ٹینشن ختم ہو جانے کی بڑی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 بندش نہیں ہے آپ کی لاپرواہی سے کام خراب ہو رہے ہیں اور آپ کو پوری توجہ اپنے کام پر دینی ہو گی۔ جب جا کر صورتحال بہتر ہو گی موبائل کا پیچھا چھوڑ بھی دیا کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 صدقے کی ابھی ضرورت ہے بلا وجہ لوگوں کی نظروں میں آئے ہوئے ہیں اس وقت حسد کرنے والے آپ کے بہت قریب ہیں ان سے دور ہونا بے حد ضروری ہے۔