رمضان میں بابر اعظم کے گھر کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں، امام

رمضان میں بابر اعظم کے گھر کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں، امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم  کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ بیٹرز میں شمار ہونا فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا فوکس اس وقت صرف بیٹنگ پر ہے لیکن میں وکٹ کیپنگ بھی کرسکتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے وکٹ کیپنگ کرنے کا بہت شوق ہے لیکن میرا وکٹ کیپر بننا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں کپتان بابراعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں، ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔امام الحق نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانا ختم ہونا چاہیے۔


، ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانے سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔