بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

  بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بارسلونا(اے پی پی) اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بار سلونا اوپن  ٹینس ٹورنامنٹ 19  ژ اپریل   سے سپین  میں شروع ہو گا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 69 واں ایڈیشن   منگل سے ریئل کلب ڈی ٹینس با ر  سلونا  میں شروع ہو گا جو 24  اپریل تک جاری رہے گا یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں  گے۔ اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ اور سابق عالمی نمبر ون  رافیل نڈال   اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح   پر مشتمل کولمبین جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے