انگلش کاؤنٹی،حارث رؤف نے ڈیبیومیچ میں 6 وکٹیں اڑا دیں 

انگلش کاؤنٹی،حارث رؤف نے ڈیبیومیچ میں 6 وکٹیں اڑا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو پر ہی 6 وکٹیں اڑا لیں۔حارث رؤف نے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اور دوسری اننگز میں باالترتیب 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث انکی ٹیم 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ حارث نے پہلی اننگز میں 81 رنز کے عوض 3 جبکہ دوسری اننگز میں 96 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔دوسری جانب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے ظفر گوہر کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے میچ میں محض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ 40 رنز کی اننگز کھیلی۔