18 سالہ ٹینس کھلاڑی روڈ حادثے میں ہلاک

18 سالہ ٹینس کھلاڑی روڈ حادثے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی وشوا دینادیلان اتوار کو بدترین ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا  نے ایک بیان میں کہا کہ وشوا تین ساتھیوں کے ساتھ 83ویں سینئر نیشنل اور انٹر اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کیلئے گوہاٹی سے شیلانگ جا رہے تھے۔ وشوا کے ساتھ سفر کرنے والے تین دیگر افراد رمیش سنتوش کمار، ابیناش پرسنا جی سری نواسن اور کشور کمار کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔