گلیڈی ایٹرز ٹرافی کا  فائنل ٹیم بی این پولو نے جیت لیا

گلیڈی ایٹرز ٹرافی کا  فائنل ٹیم بی این پولو نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (اے پی پی):اسلام آباد کلب پولو گرانڈز کے تحت  اسلام آباد گلیڈی ایٹرز ٹرافی کا  فائنل ٹیم بی این پولو نے جیت لیا. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد کالاباغ /شاہ تاج کو 7-3 سے ہرا دیا۔ اتوار کو اسلام آباد کے شاندار موسم میں فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد گرانڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر مارشل عامر مسعود ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف تھے۔فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ بی این پولو نے کالاباغ شاہ تاج کی ٹیم کو 7-3 سے ہرایا۔ بی این پولو کی طرف سے الوکیو نے چار گول، احمد علی نے دو اور بابر نسیم نے ایک گول سکور کیا۔


 کالاباغ /شاہ تاج کی طرف سے گی گبرٹ نے دو اور اسفندار خان نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ایئرمارشل عامر مسعود ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے مین آف دی میچ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹیم نے محنت کی اور اس آٹھ گول کا فائنل کھیلا پچھلے ہفتے ہم نے سب سڈری فائنل کھیلا تھا۔ اگلے ہفتے اور محنت کریں اور پھر فائنل جیتیں گے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک تھیں۔