قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی حالیہ دور میں بہت اچھی رہی ہے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جس طرح سے ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے امید ہے کہ اسی طرح سے جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسی طرح محنت سے کھیل پیش کرے گی محمد یوسف نے مزید کہا کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں جبکہ کپتانی بھی انہوں نے بہت عمدگی سے کی مستقبل میں بھی ان سے ایسے ہی اچھے کھیل کی امید ہے محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلنے کے لئے بہت وقت ہے لیکن اس کے باوجود کھلاڑیو ں کو اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔