افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ٹریننگ کیلئے پشاور پہنچ گئے

افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ٹریننگ کیلئے پشاور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ٹریننگ کے لیے پشاور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق پشاور میں شاہین شاہ آفریدی کے جم میں ٹریننگ حاصل کر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوین الحق پاکستان میں اپنے نئے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ شاہین آفریدی کے جم میں قومی کرکٹرز ٹریننگ کرتے ہیں۔ نوین الحق اپنی ٹیم افغانستان کی جانب سے اب تک 7 ایک روزہ اور 13 ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔