محتسب پنجاب کے حکم پر متعدد شہریوں کو سرکاری اداروں میں مستقل ملازمت فراہم کردی گئی 

محتسب پنجاب کے حکم پر متعدد شہریوں کو سرکاری اداروں میں مستقل ملازمت فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار افراد کو پنجا ب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملاز مت)رولز مجریہ 1974ء کے قاعدہ 17اے کے تحت مختلف سرکاری اداروں میں ریگولربنیادوں پر ملازمت فراہم کر دی گئی۔اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا نارووال کے ابوبکرامجد اورمبین فاطمہ، وہاڑی کے محمد محسن ظفر اور یاسر علی،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آمنہ رفیق،فیصل آباد کے اسامہ وقاص اور اوکاڑہ کے احسن جاوید کودفترمحتسب پنجا ب کے حکم پر مختلف صوبائی محکموں میں گریڈ11میں جونیئر کلرک بھرتی کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا مختلف درخواستوں پردفتر محتسب پنجا ب کی علیحدہ کارروائی کے نتیجے میں لاہورکی میری عمانوائیل مسیح،ساہیوال کے محمد صہیب اصغر،وہاڑی کے وقار احمداورمیانوالی کی تابندہ مہتا ب کو لیب اٹنڈنٹ،فیصل آباد کے محمد عابد اوروہاڑی کے منور احمدکو بیلدارجبکہ مظفرگڑھ کے محمد عمران کو محکمہ آبپاشی میں ٹیوب ویل ڈرائیور او ر شیخوپورہ کے محمد سکند رکو ڈرائیور بھرتی کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا عوامی شکایات پر محتسب آ فس کی کارروائی کے نتیجے میں فیصل آباد کے محمدوشال،محمد شاہنواز اورمحمد اسلم،وہاڑی کے راشد جمیل اورمحمد آصف، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آسیہ صدیق، جھنگ کی فضیلت بتول اور سیا لکوٹ کے ابرار لطیف کو قاعدہ 17اے کے تحت مختلف صوبائی محکموں میں نائب قاصد بھرتی کر لیا گیا ہے۔ایک علیحدہ درخواست پر محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر فیصل آباد کے عدیل احمد کو اولاد ملازمین کیلئے مختص کردہ 20فیصد کوٹہ کے تحت محکمہ تعلیم میں چوکیدار بھرتی کیا گیا ہے۔سائلین نے قانونی حقوق کی پاسداری پر محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ملازمت فراہم

مزید :

صفحہ آخر -