پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحان کو صرف 3بار دینے کی شرط ختم کر دی

پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحان کو صرف 3بار دینے کی شرط ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحان کو صرف 3بار دینے کی شرط ختم کردی،فیصلہ طلبا ء کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔ پیرکوترجمان پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے این ایل ای امتحان کو صرف 3بار دینے کی شرط ختم کردی ہے میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کی جانب سے فیصلہ طلبا ء کے وسیع مفاد میں کیا گیاہاؤس جاب کے ختم ہونے یا این ایل ای امتحان کی پہلی کوشش کے 5سال تک طالب علم این ایل ای کا امتحان دے سکے گا۔ وقت کی حد ان درخواست دہندگان پر لاگو نہیں ہونگی جن کے پاس پہلے سے غیر ملکی پریکٹس لائسنس ہوگامقررہ  5سال کے دوران این ایل ای امتحان دینے کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ 
شرط ختم

مزید :

صفحہ آخر -