ملک میں آج سے بارشوں   کا نیا سلسلہ شروع ہونے  کا امکان، الرٹ جاری

ملک میں آج سے بارشوں   کا نیا سلسلہ شروع ہونے  کا امکان، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو  ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور،  ڈی جی خان، میانوالی، گوجرانوالہ، خوشاب، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں تیز بارشوں کا سلسلہ 18 سے 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی ا?ج سے  تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں  کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں  تیز اندھی اور بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور ہواؤں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش

مزید :

صفحہ آخر -