لاہور کا جلسہ ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیگا،شفقت محمود 

لاہور کا جلسہ ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیگا،شفقت محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی ہوگا،زندہ دلان لاہور جلسے میں شرکت کیلئے بڑے بیتاب ہیں،مینار پاکستان کا جلسہ پشاور اور کراچی کے جلسوں سے بھی  بڑا ہوگا اور یہ ملک کی سیا ست کا رخ تبدیل کر دیگا۔شفقت محمود کی زیر صدارت لاہور کے رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں جلسے کی تیاریوں اورجلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔شفقت محمود نے کہا (ن) لیگ والے پی ٹی آئی کے بینرز اورجھنڈے اتار کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر (ن) لیگ نے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -