پاکستان کے غیور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا، حسان خاور

  پاکستان کے غیور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا، حسان خاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ این اے 33 ہنگو کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کی غیور و باشعور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے فاتح امیدوار حلف لیکر مستعفی ہوجائیں گے، قیادت پر ایسے بے لوث اعتماد کی نظیر نہیں ملتی۔
حسان خاور

مزید :

صفحہ آخر -