عمران خان اپنی خفت مٹانے کیلئے روزانہ جلسے کر رہے ہیں،نثار کھوڑو 

 عمران خان اپنی خفت مٹانے کیلئے روزانہ جلسے کر رہے ہیں،نثار کھوڑو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سنیٹرنثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے،حکومت تبدیل ہوگئی ہے لیکن خان صاحب اپنی خفگی مٹانے کے لیے روزانہ جلسے کر رہے ہیں۔نثاراحمدکھوڑو  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان دفاع کے بجائے حملے کر رہے ہیں۔ ہمیں جلسے سے نہ ڈراؤ، فارن فنڈنگ لی ہے تو عمران خان مانو۔نثار کھوڑونے کہاکہ عمران خان نے گفٹ میں ملی گھڑی بیچی، عمران خان اپنے دوستوں کو ساتھ نہیں رکھ سکا جبکہ یہ کہتا ہے کہ اسکے خلاف سازش ہوئی اور اگر سازش اگست میں ہوئی تو پہلے کیوں نہیں بتایا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے تم سے اپنے لوگ نالاں ہوکر الگ ہوئے۔ عمران خان کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالا۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنے کہا کہ عمران خان تم پیپلز پارٹی سے سیاست سیکھو،1997 میں پیپلز پارٹی کو 17 نشستوں کے باوجود ہم اسمبلیوں میں بیٹھے، بینظیر بھٹو نے نواز شریف کو بھی ماضی میں سمجھایا کہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ نہ کرو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان تم نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں کیمپین چلائی تھی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ عمران خان ضیا الحق اور مشرف بننے کی کوشش کر رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ضیا الحق اور مشرف کو بھگایا تو عمران خان کیا چیز ہے۔
نثار کھوڑو 

مزید :

صفحہ آخر -