منحرف ارکان اسمبلی کوتاحیات نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر 

منحرف ارکان اسمبلی کوتاحیات نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ میں پارٹی سے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے آرٹیکل63اے پرعمل درآمد کیلئے درخواست دائر کر دی گئی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست اطہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی  جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ آئین کسی بھی رکن اسمبلی کو پارٹی سے منحرف ہونے کی اجازت نہیں دیتا آئین کے مطابق ووٹ پارٹی کی امانت ہے جس میں خیانت نہیں کی جا سکتی پنجاب اسمبلی میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اکثریتی پارٹی کو شکست دے کر حمزہ شہباز وزیر اعلی منتخب ہوئے،آئین کے تحت منخرف ہونے والے ارکان کے ووٹ گنے ہی نہیں جا سکتے،منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات ہوتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ آئین کے آرٹیکل 63(اے) کی تشریح کی جائے اور پارٹی سے انحراف کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ارکان کو تاحیات نااہل قرار دیاجائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -