نواز شریف کی قیادت میں دنیا کے جدیداور سستے ترین پاور پلانٹ لگائے: مفتاح اسماعیل 

نواز شریف کی قیادت میں دنیا کے جدیداور سستے ترین پاور پلانٹ لگائے: مفتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیرخزانہ اورمسلم لیگ (ن) کے ر ہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ترکی بہ ترکی جواب  دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اورسستے ترین پاور پلانٹ لگائے کوئلے اورایل این جی کے سستے ایندھن سے بجلی بناکرقوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی تھی ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیاتھاجسے پی ٹی آئی نے بند کردیا،اس منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبے کی تقسیم اور ترسیل میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا تھا، پی ٹی آئی سے برداشت نہ ہوا،پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے یہ تمام کام روک کر بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا،مسلم لیگ (ن) بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائے گی، پی ٹی آئی والے اپنی روایت اور کردار کے مطابق ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں خود 8000 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کیوں کوشش کررہی تھی؟۔  پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، اسی لئے پی ٹی آئی نئے کارخانے لگانا چاہتی تھی لیکن لگا نہ سکی،سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین خالد منصوراس بات کابذات خود ٹی وی پر اعتراف کرچکے ہیں، آپس میں فیصلہ کرلیں کون سچا کون جھوٹا ہے؟،پاکستان مسلم لیگ (ن) پھر بجلی کے اندھیرے ختم کرے گی، لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالے گی،ایندھن امپورٹ کرنے کی مخالفت کرنے والے بتائیں پاکستان میں کتنی گیس، ایل این جی، تیل اورفرنس آئل نکلتا ہے؟، بوقت ضرورت دال اورچنے باہر سے منگوانے پڑتے ہیں؟پی ٹی آئی تین سال تک توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے میں مصروف رہی،پی ٹی آئی پولیس اور دیگر محکموں کے عہدوں پر تقرر اور تبادلوں پر کرپشن کرنے میں مصروف رہی،پی ٹی آئی کو کرپشن سے فرصت ملتی تو وزارت توانائی اور ملک پر توجہ دیتے؟۔
مفتاح اسماعیل 

مزید :

صفحہ آخر -