وفاقی وزارت تعلیم حکام کے سکولوں میں سٹیم لرننگ کو مزید بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

وفاقی وزارت تعلیم حکام کے سکولوں میں سٹیم لرننگ کو مزید بڑھانے کی مفاہمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وزارت تعلیم نے سکولز میں سٹیم لرننگ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے،ایک لاکھ طلبہ اور 5ہزاراساتذہ اس پروگرام سے ایک سال میں مستفید ہوں گے۔ پیرکووفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے ساتھ اسٹیم لرننگ پروجیکٹ کے تحت اسکولوں میں اسٹیم لرننگ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کیے ہیں۔ سٹیم پاکستان پراجیکٹ کا مجموعی مقصد ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء  کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا ہے، جس میں سکولوں اور شراکت داروں کے درمیان جامعات، صنعت، سٹارٹ اپس، این جی اوز اور کمیونٹیز کے درمیان ممکنہ تعاون کے ماڈلز پر خصوصی توجہ دی جائے۔  اس تعاون کے ذریعے، 100,000 سے زیادہ اسکول کے طلبا ء اور 5,000 سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ اگلے ایک سال کے اندر اس شراکتی پروگرام سے براہ راست مستفید ہو رہے ہیں جس کا مقصد 2025 تک پورے ملک میں اس کو بڑھانا ہے۔ 
وزرات تعلیم 

مزید :

صفحہ آخر -