ابوظہبی آنے والے نئے لوگوں  کے لیے کفالت حاصل کرنے کی شرط کو ختم 

ابوظہبی آنے والے نئے لوگوں  کے لیے کفالت حاصل کرنے کی شرط کو ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کئی برس بعد مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت ابوظہبی آنے والے  نئے لوگوں  کے لیے کفالت حاصل کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں آنے والے افراد بطور مہمان 30 دن کے بجائے 60 دن قیام کر سکیں گے، والدین اپنے مرد بچوں کو 25 سال کی عمر تک اسپانسر کر سکتے ہیں، اب وہ اسکول اور یونیورسٹی کے بعد ملک میں رہ سکتے ہیں،  یہ سب سے پہلے ستمبر 2021 میں طے کیا گیا تھا۔ گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی گئی ہے،ملازمت کے خواہاں بالخصوص گریجویٹس کے لیے ملک کا دورہ آسان بنانے کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے، 8 ہزار 100 ڈالر ماہانہ یا اس سے زیادہ تنخواہ پر ہنر مند پیشہ ور افراد کو گولڈن ویزا حاصل کرنا آسان ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے وفاقی حکومت کے میڈیا آفس نے ترمیم کا اعلان کیا، جس کی منظوری دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد نے دی۔ یہ اعلان کابینہ کی جانب سے ویزا میں حالیہ تبدیلیوں کے سلسلے کی باضابطہ توثیق ہے۔
 ابوظہبی

مزید :

صفحہ آخر -