کوٹہ کا اعلان ہوتے ہی وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کر دیں 

 کوٹہ کا اعلان ہوتے ہی وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ کے اعلان کیساتھ ہی وزارت مذہبی امور نے بھی تیاریاں تیز کر دیں، ایئر لائنز، بنکس اور دیگر شعبہ جات سے ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ کرنے کی ہدایات جاری۔ سعودی عرب میں حج مشن کو بھی بلڈنگ کے حصول ٹرانسپورٹ اور دیگر معاملات کے لئے قواعد پورے کرنے کی ہدایات جاری، روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور اس سال بھی سعودی عرب سے ملنے والے حج کوٹہ کی تقسیم گزشتہ سالوں کی طرف 60/40 کے تناسب سے کرنے کا خواہاں ہے اسی تناسب سے تیاریوں کا حکم دیا گیا ہے، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے بھی تمام شعبوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
حج تیاریاں 

مزید :

صفحہ آخر -