انڈس موٹر کی طرف سے SIUT کیلئے 5 ملین روپے کا عطیہ

انڈس موٹر کی طرف سے SIUT کیلئے 5 ملین روپے کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے عالمی مقاصد کے حصول کیلئے اپنے عزم پر کاربند رہتے ہوئے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن (SIUT) کو 5 ملین روپے کا عطیہ دیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، علی اصغر جمالی نے SIUT کے بانی معروف ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی سے ملاقات کی اور انہیں چیک پیش کیا۔ SIUT   گردوں کی بیماری کے علاج کا  پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے جہاں   1700 مریضوں کے روزانہ ڈائیلائسز کئے جاتے ہیں۔ یہ اقدام SIUT اور اس کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو معاونت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے علی اصغر جمالی نے ”Concern Beyond Cars‘‘ کے فلسفے اور معاشرے کی فلاح  وبہبود کیلئے آئی ایم سی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ”پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم  بہت زیادہ مسائل کا شکار شعبہ ہے اور SIUT جیسے ہسپتال ہزاروں بلخصوص مستحق افراد  کی مفت میں معیاری ہیلتھ کیئر کے ساتھ مدد کرکے  عظیم کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر ادیب رضوی صحت کے شعبہ میں ایک معتبر اور قابل احترام نام ہے اور  SIUTکے ساتھ دیرپا تعلقات استوار کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جو ہمیں بطور ذمہ دار سماجی  کمپنی  ہمارے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔  آئی ایم سی اپنے متنوع ضرورت پر مبنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگرام جسے قابل اعتماد اداروں کے ساتھ شراکت داری میں چلایا جارہا ہے کے ذریعے مستحق طبقاتکی فلاح وبہبود کیلئے اپنے عزم پر سختی سے کاربند ہے۔ آئی ایم سی ملک کے برے ہیلتھ کیئر مراکز جیسا کہ جے پی ایم سی، شوکت خانم میموریل ہسپتال، انڈس ہسپتال، دی کڈنی سینٹر کو باقاعدگی  سے مالی معاونت فراہم کرتاہے ۔

مزید :

کامرس -