مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کی پیشکش ہے، فرحانہ مقصود

مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کی پیشکش ہے، فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا کہ مجھے ان دنوں کئی پراجیکٹس کی پیشکش ہے لیکن میں صرف منتخب کام کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ بے مقصد کام کرکے میں اپنے کیرئیر کے سامنے سوالیہ نشان نہیں لگا سکتی۔فرحانہ مقصود  نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیح دی جس کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا میرا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اور جینے دو،کسی کی زندگی میں مداخلت نہ کرواور کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دو۔فرحانہ مقصود نے کہا کہ کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے۔کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
ب تک جوبھی کام کیا دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوں سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔الزام تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ 

مزید :

کلچر -