وزیرآباد: نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 2شدید زخمی 

  وزیرآباد: نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 2شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          وزیرآباد (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) کار سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ،2افراد جاں بحق جبکہ2شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی علاقہ وڈالہ چیمہ کا رہائشی صابر حسین عرف سیف اللہ وڑائچ اپنے ساتھی نصیر کے ہمراہ سفید کرولا پر اڈہ احمد نگر روڈ وزیرآباد کے مقام پر فروٹ خرید رہا تھا،اسی اثناء میں کالے رنگ کی کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر سیف اللہ وڑائچ اور گجرات کا رہائشی حاجی محمد مشتاق مغل جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ فروٹ فروش قدرت آباد کا رہائشی عمران ملک اور نصیر احمدزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق

مزید :

علاقائی -