فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،4 زخمی

فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ،فیروزوالہ (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق بچوں سمیت4 زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کوسٹر بس نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ابو ہریرہ جاں بحق ہو گیا پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی جی ٹی روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکڑا گئیں جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان وقاص مسیح ہلاک جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی۔

مزید :

علاقائی -