ملتان،حکومت مخالف نعرے،ریلی میں شرکت،پولیس اہلکار معطل  

ملتان،حکومت مخالف نعرے،ریلی میں شرکت،پولیس اہلکار معطل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان) وقا ئع  نگار)حکومت مخالف نعرے بازی اور تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کرنے پر ملتان پولیس کے فارنر سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل سلمان ممتاز کو معطل کر دیا گیا۔سی پی او ملتان نے  کانسٹیبل سلمان  ممتاز کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات بھی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 جاری کر دیے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل نے دو روز قبل جلالپور پیر والہ میں پی ٹی آئی ریلی میں شرکت کی اور ریلی میں کانسٹیبل نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی تھی، یہ معاملہ جب افسران کے نوٹس میں آیا تو اسے معطل کر دیا گیا، کانسسلمان ممتاز محکمہ پولیس میں سال 2018 میں بھرتی ہوا تھا اور مارچ 2022 میں فارنر سکواڈ میں تعینات کیا گیا تھا