دکانداروں کوبلا جواز جرمانے،ڈی سی وہاڑی کا نوٹس

دکانداروں کوبلا جواز جرمانے،ڈی سی وہاڑی کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ/ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر کے آٹے پر دوکانداروں کو بلاجواز جرمانے جاری ہیں گزشتہ روز خانیوال چوک میں طاہر نامی دوکاندار کو 3000روپے جرمانہ کردیاجس پر تاجر دوکاندار نے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک آٹے کی تھیلی میں صرف 10روپے کی بچت ہے جب حکومت نے گندم پر سبسڈی ہی ختم کر دی تو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کس بات کا جرمانہ کر رہا ہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بلاجواز جرمانوں کا نوٹس لے لیا اور اے ڈی سی جی خالد محمود گیلانی کو ہدایت(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا سرکاری کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے اب صرف رمضان بازاروں میں سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے لہذا عام مارکیٹ میں دوکان داروں کو آٹے پر ناجائز جرمانے نہ کیا جائے تاہم دیگر اشیا کو مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
احتجاج