تعلیمی اداروں میں ہیروئن،آئس پاؤڈر سپلائی کرنے کی کوشش، گروہ کا ایک کارندہ گرفتار، تحقیقات شروع

تعلیمی اداروں میں ہیروئن،آئس پاؤڈر سپلائی کرنے کی کوشش، گروہ کا ایک کارندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان) نیوز ر پو رٹر)  محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی تدریسی اداروں میں ہیروئن و آئس پوڈر کی سپلائی کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار اور (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
منشیات کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی گئی ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر سینر ایکسائز آفیسر مبشر ریاض کی نگرانی میں ڈویژنل انچارج نارکوٹکس عبدالمجید نانڈلہ نے ایکسائز ٹیم اور پولیس کے ہمراہ سورج میانی میں کاروائی کرتے ہوئے شعیب نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس گروہ کا سرغنہ رانا عمران مختلف گھروں کی چھتیں پھلانگتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے عبدالمجید نانڈلہ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش رانا عمران ایک عرصہ سے منشیات کے دھندے میں ملوث ہے اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا کو بھکاری خواتین کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا رہا ہے اس کے خلاف ایف آئی آر بی زیڈ یو تھانہ میں درج ہوچکی ہے اور پولیس رانا عمران نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے اور جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
شروع