ہیلتھ افسروں کو سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ بہترکرنیکا حکم

ہیلتھ افسروں کو سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ بہترکرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان) وقا ئع  نگار)سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالو ں اور مراکز صحت میں باقاعدگی کے ساتھ سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور تمام مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور کنسلٹنٹس(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 شام کی شفٹ میں وارڈز کا وزٹ لازمی کریں اور اسپتالوں اور مراکز صحت میں زیر علاج لوگوں کو تمام دستیاب سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے نرمی اور خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے اور اس ضمن میں میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کے وافر اسٹاک کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کے لیے نجی مارکیٹوں سے ادویات کی خریداری کے رحجان کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔اس حوالے کوئی بھی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی جانب سے تمام اسپتالوں اور مراکز صحت میں موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ موجود افرادی قوت کو بھی موثر طور پر استعمال کیا جا رہاہے تاکہ لوگوں کو بلاامتیاز اور بروقت بہترین طبی سہولیات میسر ہوسکیں۔