ضلعی عدلیہ، پنجاب بار کونسل ڈیٹا شیئرنگ کیلئے تیار

ضلعی عدلیہ، پنجاب بار کونسل ڈیٹا شیئرنگ کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان) خصو صی   ر پو رٹر)پنجاب کی ضلعی عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا ایک اور انقلابی قدم سامنے آگیا۔پنجاب کی ضلعی عدلیہ اور پنجاب بار کونسل کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کی منظوری دے دی گئی۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے ضلعی عدلیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم تک محدود رسائی کی درخواست کی گئی تھی۔لاہور ہائی کورٹ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے جسٹس شجاعت علی خان، ایڈمن جج آئی ٹی، کی خصوصی کاوشوں کی بدولت مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی ہے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق پنجاب بار کونسل کو پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے کیس مینجمنٹ سسٹم تک محدود رسائی دی گئی ہے۔ایم او یو کے مطابق ضلعی عدلیہ کے پاس پنجاب بار کونسل کے آن لائن سسٹم تک رسائی ہوگی۔وکلا کی ویری فیکیشن اور مقدمات کی تعداد کے حوالے سے رسائی حاصل ہوگی۔چیف جسٹس کے انقلابی اقدام کی بدولت جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
تیار