جنوبی پنجاب، سبزیاں، فروٹ افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف 

جنوبی پنجاب، سبزیاں، فروٹ افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی ناقص مانیٹرنگ کے باعث جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی سبزی و فروٹ منڈی سے سبزیوں کی افغانستان سمگلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے سمگلنگ کے نتیجہ میں طلب کے مقابلے میں رس کم ہونے سے شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہوکر رہ گئے۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان میں قائم سبزی منڈی جس کا شمار پنجاب کی بڑی منڈیوں میں ہوتا(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
 ہے میں لائی جانے والی سبزیوں کی خریداری کے بعد افغانستان سمگلنگ کا سلسلہ ان دنوں عروج پر ہے منڈی میں موجود آڑھتی و بیوپاری سمگلنگ میں ملوث بڑی پارٹیوں کیلئے سبزیاں خرید کر رات گئے انھیں ٹرکوں پر لوڈ کرکے بلوچستان کیلئے روانہ کردیتے ہیں جہاں سے انھیں افغانستان سمگل کردیا جاتا ہے۔سمگلنگ کے باعث منڈی میں سبزیوں کی طلب کے مقابلے میں رسد متاثرہونے سے ان کے نرخ عام دنوں کے مقابلے میں ڈبل ہوکررہ گئے ہیں جس کے باعث شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
مطالبہ