گستاخ رسول ؐکیخلاف سٹوڈنٹس کا احتجاج،قومی شاہراہ بند

گستاخ رسول ؐکیخلاف سٹوڈنٹس کا احتجاج،قومی شاہراہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بوریوالا(تحصیل رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن گورنمنٹ کالج بورے والا کے طلبا نے ایم ایس ایف کالج یونٹ کے صدر ملک محمد اویس،جنرل سیکرٹری محمد فخر گجر،محمد احمد ڈوگر،مہر محمد اویس،سجاد احمد گجر،آصف جٹ،منیب جوئیہ،شاہ زیب ڈوگر اور نوید احمد کی زیر قیادت ہالینڈ کے گستاخ رسول گیرٹ وائلڈر کی جانب سے شان رسالت میں کی جانیوالی گستاخی کے خلاف ملتان (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
روڈ قومی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ رسول کے خلاف نعرے درج تھے طلبا شان رسالت کے حق میں اور گستاخ رسول کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے اور نعرے بازی کی گئی۔