میپکوٹیموں کا آپریشن،1236بجلی صارفین کو رگڑا، متعدد کو جرمانے

میپکوٹیموں کا آپریشن،1236بجلی صارفین کو رگڑا، متعدد کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان) نیوز ر پو رٹر) میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ میں 1236 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 20  لاکھ30ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 3 کروڑ10لاکھ55ہزار(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 روپے جرمانہ عائد۔93مقدمات درج۔یکم تا16اپریل 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 163بجلی چوروں کو3924970روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 22 مقدمات کا اندرج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 213بجلی چوروں کو4454058روپے جرمانہ عائداور17ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 57بجلی چوروں کو 1998984روپے جرمانہ عائد اور 5مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 65بجلی چوروں کو2461674روپے جرمانہ عائداور7ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 152بجلی چوروں کو4322774روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 202صارفین کو4200000 روپے جرمانہ عائداور15 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 295صارفین کو 4904098روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 32 بجلی چوروں کو 2360757روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 57بجلی چوروں کو2428404روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر کا اندراج ہوا۔