عید، کچہر ی میں ضمانتوں کیلئے رش،ٹاؤٹ مافیا متحرک

عید، کچہر ی میں ضمانتوں کیلئے رش،ٹاؤٹ مافیا متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان) خصو صی   ر پو رٹر) عیدالفطر کے نزدیک آتے ہی ضلع کچہری ملتان میں ٹاؤٹ مافیا ایک بار پھر سے سر اٹھا چکا ہے۔ سرگرم ٹاؤٹوں نے ضمانتوں کے حصول کے لیے آئے ملزمان کے ورثا سے مرضی کے ریٹ وصول کرنا شروع کردئیے ہیں۔ عبوری ضمانتوں کے لیے کچے مچلکے اور بعد از گرفتاری کی ضمانتوں پر جمع کرائے جانے والے پکے مچلکوں کے علیحدہ اور بھاری ریٹ مقرر ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 ہزار کا ضمانتی مچلکہ 3 سے 5 ہزار، 50 ہزار کا ضمانتی مچلکہ 6 سے 10 ہزار اور ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکہ 15 سے 25 ہزار روپے میں فراہم کیا (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
جارہا ہے۔ جبکہ ایک روپے اور دو روپے والی ٹکٹس بھی نایاب ہیں۔ فوٹو اسٹیٹ والوں نے مختلف فارمز، کاپیوں اور فائلوں کے نرخوں میں بھی من مانا اضافہ کرکے عید کمائی شروع کررکھی ہے۔ عدلیہ کی جانب سے بھی ٹاؤٹ مافیا اور جعلی مچلکوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور مچلکوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھنے کے ساتھ فرد ملکیت کی محکمہ مال سے تصدیق بھی کرائی جا رہی ہے۔ جس کی و جہ سے کچہری آنے والے ہزاروں سائلین مشکلات سے دوچار ہے۔