ڈی جی سوشل ویلفیئر کا مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ

ڈی جی سوشل ویلفیئر کا مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسیحی برادری کیلئے ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک کی جانب سے یوحنا آباد اولڈ ایج ہوم میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ایسٹر کی مناسبت سے تقریب میں شریک مسیحی مرد و خواتین نے ایسٹر کی خصوصی عبادات کیں،مسیحی برادری نے ایسٹر پر سلامتی، امن اور خوشحالی کی  دعائیں کیں۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نیاولڈ ایج ہوم میں ایسٹر کی مناسبت سے کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال مدثر ریاض ملک کا کہنا تھاکہ ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد میں مٹھائی تقسیم کی،جس پر مسیحی برادری نے مسرت کا اظہار کیا۔