ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ جاری کر دیے

ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 24  روپے، درجہ دوئم 21 جبکہ آلو سفید 15 روپے فی کلوگرام میں دستیاب،پیاز درجہ اول 63، پیاز درجہ دوئم 55 روپے، پیاز درجہ سوئم 48، ٹماٹر درجہ اول 90، درجہ دوئم 83، درجہ سوئم 75، لہسن دیسی 145، لہسن چائنہ 345، لہسن ہرنائی 265، ادرک تھائی لینڈ 205، ادرک چائنہ 200، کھیرا فارمی 38، بند گوبھی 67، پھول گوبھی 52، بینگن 47، شملہ مرچ 99 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شلجم 21، سبز مرچ اول 109، سبز مرچ دوئم 62، لیموں دیسی 460 اور لیموں چائنہ 290 روپے فی کلو گرام،سیب کالا کولو پہاڑی 255، پہاڑی دوئم 150، سیب گالا کولو میدانی اول 140، میدانی دوئم 88، سیب سفید اول 135، سفید دوئم 80 روپے،سیب امری 145 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ کیلا درجہ اول 140، کیلا درجہ دوئم 88 جبکہ کیلا درجہ سوئم 55 روپے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ انار بدانہ 450، انار قندھاری 250، اناردانے دار 320، امرود 86، اسٹابری اول 190، اسٹابری دوئم 93، کھجور ایرانی 275، کھجور اصیل 205، خربوزہ اول 100، خربوزہ دوئم 80 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا زندہ برائلر مرغی 248، گوشت برائلر مرغی 360 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور انڈے فارمی 136 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیا  ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد پر چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور موقع پر جرمانے گرفتاریاں کریں گے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گلی محلوں کی سطح پر بھی زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں پر نظر رکھیں۔