سندس فاؤنڈیشن میں ورلڈ ہیمو فیلیاڈے کے سلسلے میں آگاہی واک

سندس فاؤنڈیشن میں ورلڈ ہیمو فیلیاڈے کے سلسلے میں آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کی مناسبت سے سندس فاؤنڈیشن میں ایک آگا ہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں سندس فاؤنڈیشن کے مریضوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام الناس نے شرکت کی اس دن کو منانے کا مقصد ہیمو فیلیا میں مبتلا مریضوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور اس مرض سے متعلق آگا ہی پیدا کرنا ہے۔ سندس فاؤنڈیشن میں ہیمو فیلیا،تھیلے سیمیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا 7000 مریضوں کا علاج معالجہ بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے۔ادارے کا تمام تر علاج معالجہ زکوٰۃ و عطیات کے ذریعے ہی ممکن ہو پاتا ہے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عطیات سندس فاؤنڈیشن کو دے کر ہیمو فیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کے چراغ روشن رکھنے میں مدد کریں۔