(ن) لیگ ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی،وقار میاں 

(ن) لیگ ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی،وقار میاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران آٹو پارٹس رجسٹرڈ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پنجاب میں اندھیرے دور کرے گی ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ میاں محمد حمزہ شہباز پنجاب میں جاری مہنگائی کی بے رحم لہر اور مافیا کی اجارہ داری کی صورت حال کو دفن کر دینگے۔ سابق حکومت نے تاجروں صنعتکاروں اور اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ 
مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو معاشی ترقی اور قومی خوشحالی دے گی۔