مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں سالانہ غزوہ بدر کانفرنس

  مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں سالانہ غزوہ بدر کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ ”غزوہء بدر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج میاں محمد شفیع جلالی نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اورتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: غزوہء بدر اصحاب رسول? کے عشق کی کھلی کتاب ہے۔ غزوہء بدر آج بھی اہل حق کے دبدبہ کی ترجمانی کر رہا ہے۔ غزوہء بد رسچائی کی خاطر ڈٹ جانے کا جذبہ فراہم کرتا ہے۔ یہ حق اور باطل کے درمیان امتیاز کی ایک تحریک کا نام ہے۔ غزوہء بدر اْمت مسلمہ کی زبوں حالی کے خاتمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ فضائے بدرپیدا کیے بغیر اْمت مسلمہ وقار حاصل نہیں کر سکتی۔ دین کیلئے جان دینے کا جذبہ دین اسلام کے غلبہ کا سامان ہے۔ غزوہء بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔
غزواتِ رسولؐ نے جہاد اور دہشتگردی میں فرق عیاں کیا ہے۔اسلام بیک وقت دین جہاد،دین امن اوردینِ رحمت ہے۔

 دہشتگردی اول تا آخر فساد ہے مگر جہاد کا مقصد فساد کا خاتمہ اور قیامِ امن ہے۔ اسلامی تاریخ فداکاروں اور وفاشعاروں سے منور ہے۔ غزوہء بدر تحفظ ناموس رسالت کی خاطرحضرت معاذاور حضرت معَوّذ رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی غیرت کا درس دیتا ہے۔ اس جنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو کسی اور کا ڈر نہیں ہوتا۔ باطل قوتوں کے سامنے معذرت خواہانہ رویّہ اختیار کرنے والے حکمرانوں کو غزوہء بدر سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ کانفرنس میں علامہ محمد عمیر جلالی، مولانا محمد ساجد جلالی، محمد شعیب جلالی، مولانا محمد ابراہیم جلالی و دیگر نے شرکت کی۔