عمران خان نے شاندا ر کارنامے سر انجام دیے،طاہر رشید چودھری

عمران خان نے شاندا ر کارنامے سر انجام دیے،طاہر رشید چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس انسان کو اندھا کر دیتی ہے اور وہ یہ دیکھنے سے قاصر ہو جاتا ہے کہ اس کے ذاتی مفاد اور اقتدار کے لالچ میں اٹھائے گئے اقدام وطنِ عزیز کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور میں بہت سے شاندار کارنامے سر انجام دئیے لیکن شاید اس کا سب سے بڑا کارنامہ تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ وہ جاتے جاتے بھی ایسے تمام عناصر کو بے نقاب کر گیا اور اْس نے اقتدار کھو دیا لیکن ملکی سالمیت کا سودا نہیں کیا اور غلامی نہیں کی۔ عوام اب ان عناصر کو پہچان چکی ہے اور عمران خان کی قیادت میں ان عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔