سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے علماء میں راشن تقسیم

  سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے علماء میں راشن تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) اسلامک ایڈ کے تعاون سے سرور فاؤنڈیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مساجد کے امام سمیت دیگر عملے میں 6500سے زائد راشن تقسیم کر دیا جبکہ مزید شہری اور دیہاتی علاقوں میں مساجد کے امام اور دیگر عملے میں راشن تقسیم کر نے کا سلسلہ جاری رہیگا۔تفصیلات کے مطابق سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کی قیادت میں سرور فاؤنڈیشن نے ننکانہ‘ساہیوال‘چیچہ وطنی‘شاہ کوٹ‘ سانگلہ ہل سمیت مختلف شہری اور دیہاتی علاقوں کی مساجد کے امام اور دیگر عملے میں رمضان المبارک راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ راشن میں آٹا‘ گھی‘چینی‘دالیں سمیت دیگر اشیاء  شامل ہیں اور انکو عید کے لیے سوٹ بھی دیئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کے دوران چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے مر حلے میں 6500سے زائد مساجد میں امام اور وہاں کام کرنیوالے دیگر عملے میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

 اور عید کے لیے بھی ان کو کپڑے دیئے جا رہے ہیں ہم اس نیک کام میں ساتھ دینے والی فلاحی تنظیم اسلامک ایڈ کے سربراہ محمود الحسن کا بھی شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی اور دیگر فلاحی کاموں بھی ہمیں سپورٹ کیا ہے۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم بن چکی ہے او ر ہمارے پنجاب میں 2فر ی ہسپتال اور سکول بھی غریبوں کے لیے کام کر رہے ہیں اور پنجاب کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی سرور فاؤنڈیشن پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہری اور دیہاتی علاقوں میں ہفتہ وار فری میڈ یکل کیمپوں کے ذریعے بھی غر یب عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا تی ہیں۔چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ر مضان المبارک اور عید کے موقعہ پر غر یب خاندانوں کو بھی دیا رکھے اور جتنی بھی مددکی جائے وہ کم ہے اس نیک کام میں سب کو آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔