غزوہ بدر میں ملت اسلامیہ کی تقدیر کا فیصلہ ہوا،دردانہ صدیقی
لاہور (لیڈی رپورٹر) غزوہ بدر وہ فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی جس میں ملت اسلامیہ کی تقدیر اور دعوت حق کے مستقبل کا فیصلہ ہوا اس کے بعد آج تک مسلمانوں کو جتنی فتوحات اور کامیابیاں حاصل ہوئیں اور ان کی جتنی حکومتیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں وہ سب اسی فتح مبین کی مرہون منت ہیں جو بدر کے میدان میں مٹھی بھر جماعت کو حاصل ہوئی اسی لیے اللہ تعالی نے اس جنگ کو قرآن مجید میں یوم فرقان یعنی حق اور باطل میں فرق کا دن کہا ہے یعنی اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور غلبے نے یہ واضح کردیا تھا کہ اسلام حق ہے اور کفر و شرک باطل ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صد یقی، صدر وسطی پنجاب رربعیہ طارق صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے 17 رمضان المبارک یوم بدر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔