حمزہ شہباز کی کامیابی عوام کی فتح،سمیرا کومل،سعدیہ تیمور

 حمزہ شہباز کی کامیابی عوام کی فتح،سمیرا کومل،سعدیہ تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیموراورسمیرا کومل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی فتح پنجاب کے بائیس کروڑ عوام کی فتح ہے۔تحریک انصاف نے 2018میں مسلم لیگ(ن) کا جو مینڈیٹ چورا وہ واپس لے لیا ہے۔عمران خان اور پرویز الٰہی اب اگلے ڈیڑھ سال تک قوم کو سڑکوں پر ہی نظر آئیں گے۔پرویز الٰہی ایک ڈکٹیٹر کے چھتری کے زیر سایہ پروان چڑھا آج تک اسی ڈکٹیٹر شپ ذہنیت کے مطابق چل رہا ہے۔سعدیہ تیمور نے کہا حمزہ شہباز کو دو سال بے گناہ قید کا ٹنے کا صلہ ملا ہے۔حمزہ شہباز گزشتہ تیس سالوں سے بے گناہ بار بار جیل جارہے تھے آج الحمد اللہ حمزہ شہباز نے میاں نوازشریف کے بیانیے کو سرخرو کیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سب سے بڑی جماعت تھی اور رہے گی۔مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں جہاں سے ترقی کے سفر کو بریک لگی وہاں سے ہی دوبارہ آغاز ہوگا۔سمیرا کومل نے کہاتحریک انصاف کے ارکان نے بھی پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کیا۔جس اسکی بڑی مثال ہے کہ عمران خان نیا پاکستان چوروں ڈاکوں سے بل بوتے پر بنانا چاہتے تھے اس لیے انکا مشن ناکام رہا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کا مشن پاکستان کو معاشی طاقت بنانا تھا اور عمران خان مشن پاکستان کو کنگلادیش بنادیا تھا۔عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جوکہ انتہائی خطرناک ہے عمران خان چاہتا ہے میں کرسی پر نہیں ہوں تو ملک نہیں چل سکتا۔