حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان سونپنا انتہائی دانشمندانہ فیصلہ،شہزادبٹ

     حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان سونپنا انتہائی دانشمندانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)  مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما گوالمنڈی شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا قلمدان سونپنا انتہائی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ مہنگائی بے روزگاری اور بدانتظامی کے عفریت سے دوچار عوام اب پنجاب  میں خدمت انسانیت کا روشن دور دیکھیں گے۔ بے جا ٹیکسوں اور ہیوی ڈیوٹیز، بحران سے دوچار کاروباری اعشاریئے مستحکم حالات کی طرف آئیں گے۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز  بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا میں عوام کو فی الفور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

 انشااللہ پانچ دریاوں کی دھرتی پنجاب کے نئے فرمانروا میاں حمزہ شہباز صوبے میں ترقی خوشحالی کی نئی سحر کا آغاز اور اندھیروں کے خاتمے کی نوید ثابت ہوں گے۔