حمزہ شہباز تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ کر دیں گے،سردار اظہر سلطان

حمزہ شہباز تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ کر دیں گے،سردار اظہر سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ تاجر برادری اطمینان بخش حالات میں داخل ہوچکی ہے۔ پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی میاں محمد حمزہ شہباز صوبے میں تاجروں کو درپیش مشکلات جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ تاجروں کے مسائل کا خاتمہ اور تجارتی مراکز کی حالت زار بہتر سے بہترین بنے گی۔ گزشتہ ساڑھے تین سال میں ملکی معیشت کو کمزور کرنے تاجروں کے کاروبار سرد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ 

کرونا بحران کے بعد معاشی بحران ٹیکسوں کی بھرمار نے تاجروں کے کاروباری حالات شدید اجیرن کردیئے ہیں۔ نو منتخب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز صوبے میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے جال بچھائیں گے۔