لاہو ر ہائیکورٹ میں پیشی پر آنیوالا سب انسپکٹر ملزمان کے تشدد سے جاں بحق، تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج 

لاہو ر ہائیکورٹ میں پیشی پر آنیوالا سب انسپکٹر ملزمان کے تشدد سے جاں بحق، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      لاہور(نامہ نگارخصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں پیشی پر آنے ولا سب انسپکٹر سلمان جان کی بازی ہار گیا، ملزمان کے وکیل کے مطابق سب انسپکٹر ملزم کی ضمانت کا ریکارڈ لے کرعدالت عالیہ آیاہوا تھا، ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،ہاتھا پائی کے دوران سب انسپکٹر بے ہوش ہو گیاتاہم اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا،  سب انسپکٹر محمد سلمان شادباغ لاہور کا رہائشی اور تھانہ بدوملہی ضلع نارووال میں تعینات تھا،گزشتہ روز ملزم حسنین کو لے کر پیش ہوا تھا۔سب انسپکٹر سلیمان کے انتقال کے بعد پولیس سٹیشن پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے کہا کہ قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
سب انسپکٹرجاں بحق

مزید :

صفحہ اول -